جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے ہر انتخابی حلقے میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، ڈاکٹر محمد مشتا ق خان


استور(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے اعلان کیاہے کہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے کر کامیابی حاصل کرے گی،جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے ہر انتخابی حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا کرے گی،جماعت اسلامی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے گلگت بلتستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی،گلگت بلتستان میں میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لائے گی خواتین یونیورسٹی قائم کرے گی نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے ٹیکنیکل ادارے قائم کرے گی،خواتین کے لیے الگ جامعات اور ہسپتال قائم کرے گی،اسٹیٹ سبجیکٹ بحال کرے گی،لینڈ ریفارمز کو عوام کی خواہشات کے مطابق کرے گی،ترقیاتی بجٹ کو اپنے وسائل سے کئی گنا بڑھاکر عوام کو سڑکوںکی سہولت فراہم کرے گی ،پینے کے صاف پانی کا اہتمام کرے گی،بے رووز گار نوجوانوں کے روزگار کااہتمام کرے گی

ان خیالات کااظہارانھوں نے نے اپنے ددورہ استور کے دوران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی نائب امیر وسابق وزیر حکومت مشتاق ایڈووکیٹ ،امیر جی مولانا تنویر حیدری ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سابق امیدوار حلقہ دو استورمولانا عبدالسمیع  سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی جی بی نظام الدین ،امیر ضلع استور کفایت دین ،امیر حلقہ ایک استور وسابق امیدوار اسمبلی عبدالرحما ن ،مولاناہارون سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا

اس موقع پر سینکڑوں افراد اور علماء کرام نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کااعلان کیا، تقریب  میں سابق وزیر احکومت نعمت اللہ خان بھی ہمراہ تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ گلگت بلتستان کی پسماندگی کے ذمہ دار حکمران ہیں اب عوام ان حکمرانوں کو گھر بھیج دیں،جماعت اسلامی یہاں کے عوام کے مسائل حل کرے گی،جماعت اسلامی اور اس کے ادارے حکومت میںنہ ہونے کے باوجود 17کروڑ روپے کے عوامی منصوبے مکمل کیے ہیں،آمدہ سال 23کروڑ روپے سے عوامی  منصوبے مکمل کرے گی

انھوں نے کہا استور روڈ جس پر لاکھوں افراد چلتے ہیں چلنے کے قابل نہیں چھوگام تک میں آیا ہوں یہ قیامت کا سفر ہے پورے ضلع استور میں ایک بھی زیچہ بچہ سنٹر نہیں ہے استور روڈ موت کا کنوا ں ہے،میں حکومت جی بی کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ اس روڈ پر کام فوری شروع کرائے  ورانہ یہاں کے عوام سڑکوں پر ہوںگے

انھوں نے کہاکہ صحت اور تعلیم کی صورت حال بھی بری ہے ،انھوں نے کہاکہ عوام جماعت اسلامی کو کامیاب کریں ہم ان کے کے مسائل حل کریںگے ،شونٹر ٹینل تعمیر کریںگے۔