کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے بغیر دنیا میں امن اور ہم آہنگی ممکن نہیں ہے،نذیر احمد


اسلام آباد(صباح نیوز) برطانوی ہاس آف لارڈز کے سابق رکن اور کشمیر و فلسطین کے بے باک ترجمان لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی قتل عام پر مسلم حکمرانوں اور اوآئی سی کی خاموشی بے حد افسوسناک ہے۔ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے بغیر دنیا میں امن اور ہم آہنگی ممکن نہیں ہے۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کو یقینی بنائے اور غزہ میں سیز فائر کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے ورنہ تیسری عالمی جنگ دستک دے رہی ہے۔ وہ آج یہاں کشمیری دانشور اور تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انسپاڈ کے صدر ڈاکٹر محمد طاہر تبسم سے بات چیت کر رہیے تھے۔

لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ دنیا کے حالات روز بروز بگڑتے جا رہئے ہیں انصاف اور ظلم ایک ساتھ نہیں جل سکتے پوری دنیا میں اسراہیل کے خلاف مظاہرے ہو رئیے ہیں لیکن اقوام متحدہ نے ابھی تک اسراہیل کے خلاف کوئی پابندی نہیں لگائی جو سرعام عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی موقع ہے کہ مسلم ممالک متحد ہو کر فلسطین اور کشمیر کے تنازعات حل کرنے کے لئے موثر حکمت عملی بناہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسپاڈ کشمیر کاز اور امن، مذہبی ہم آہنگی و مکالمہ اور سفارت کاری کے لئے جاندار کردار ادا کر رہی ہے۔جو قابل تحسین ہے۔

انسپاڈ کے صدر ڈاکٹر طاہر تبسم  نے لارڈ نذیر کی خدمات کو سراہا جو وہ طویل عرصہ سے مسلم امہ کے مسائل کے حل اور اتحاد امت کے لئے انجام دے رہئے ہیں اور کشمیر و فلسطین کے دیرینہ تنازعات کی موثر ترجمانی کر رہئے ہیں۔ انہوں نے لارڈ نذیر سے دوخواست کی کہ وہ انسپاڈ کی سرپرستی و رہنمائی کریں کیونکہ ان کا تجربہ و مشاہدہ ہم سے بہت زیادہ ہے اس سے استفادہ کے خواہش مند ہیں۔ انسپاڈ کے ڈائریکٹر محمد عقیل خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔