سری نگر: مقبوضہ جموں وکشمیرکے ضلع ڈوڈہ میں ایک لوڈ کیریئر سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے دو افرادجاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے۔
حکام نے بتایاکہ یہ حادثہ ہفتے کونصف شب کے قریب پہاڑی علاقے گندوہ میں بٹاراگائوںکے قریب پیش آیا۔ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں پانچ افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں20سالہ شکیل احمد اور18سالہ محمد صیام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔