کوئٹہ(صباح نیوز) نومنتخب امیر جماعت اسلامی بلوچستان ،ممبر بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ اہل بلوچستان نوجوان حقوق کے حصول ،ترقی وخوشحالی کیلئے جمہوری مذاحمت کیلئے جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں ۔اگرحکمرانوں نے عوامی مسائل کے حل ،حقوق کی فراہمی میں سنجیدگی واخلاص نہیں دکھا یا بلوچستان کے عوام کو حقوق نہ ملے تونوجوانوں وعوام کو منظم کرکے بلوچستان بھر کے عوام گوادر سے ژوب تک لاکر کوئٹہ میں دھرنا دیں گے ۔احتجاج ہڑتال کریں گے حقوق کے حصول کیلئے بلوچستان کو بند کردیں گے تمام جمہوری راستے بند ہوجائے تو حکمرانوں کے سانسوں تک کو بند کر دیںگے ۔قتل وغارت گری کی ہر جگہ قتل کی مذمت کرتے ہیں خواہ مزدورہویاسیکورٹی اداروں کاکوئی فردہودکی سمیت ہر جگہ ہونے والے مظلوموں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں حق دو بلوچستان مہم کو مزید منظم وتیز کریں گے بلوچستان کے لوگ غلام نہیں ہم آزادشہری ہیں ، ایف سی وسیکورٹی ادارے بلوچستان کے عوام کو انسان نہیں غلام سمجھتے ہیں ،ایف سی کو بلوچستان سے نکالاجائے ۔معصوم فلسطینی مسلم حکمرانوں کی امریکی غلامی اقتدار کی ہوس کی وجہ سے تباہ وبرباد ہورہے ہیں فلسطینیوں کی نسل کشی میں مسلم حکمران وافواج کے سربراہان برابر کے شریک ہیں ۔اسلام آباد کے نفسا نفسی میں جمہوریت اور عسکریت کی لڑائی جاری ہے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں نومنتخب امیر صوبہ کیلئے منعقدہونے والے ”حلف برداری تقریب ”سے خطاب کرتے ہوئے کیا حلف برداری تقریب سے سابق امیر صوبہ مولاناعبدالحق ہاشمی ،سابق امیر صوبہ عبدالمتین اخوندزادہ ،ممبر صوبائی اسمبلی عبدالمجید بادینی ،زاہدا ختر بلوچ ،قبائلی رہنما نواب سلمان خلجی ،مولانا عبدالکبیر شاکر ،مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنما مولانا عصمت اللہ سالم ،
امیر جماعت اسلامی کوئٹہ حافظ نورعلی ،اعجازمحبوب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد میں حکمران عوام کے بجائے ذات وپارٹی اوراقتدار ومفادات کیلئے آئینی ترامیم کرنا چاہتے ہیں عوام کی فکر کسی کوئی نہیں جماعت اسلامی انشاء اللہ قوم کو مسائل سے نجات دلائیگی جماعت اسلامی کی جمہوریت ،اخلاص دیانت داری اور خدمات کسی پارٹی میں نہیں یہی خوبیاں جماعت اسلامی کو دیگر جماعتوں سے ممتازکرتی ہے ۔بڑے جدوجہد بڑی انقلاب کی ضرورت ہے بلوچستان میں منشیات عام ،روزگار برائے فروخت ،کاروباروتجارت پر پابندی ہے منشیات اسلحہ ودیگر غیر قانونی تجارت سیکورٹی فورسزکی مددبھتہ خوری وغنڈہ ٹیکس سے جاری جبکہ قانونی تجارت پٹرولیم مصنوعات پر پابندی لگائی جارہی ہے تاجروں نوجوانوں کو متبادل کاروبار روزگار فراہم کرنے کے بجائے بارڈرزکو سیل وبند کیے جارہے ہیں تاکہ نوجوان بے راہ روی بے روزگاری اور بدامنی کی طرف چلے جائیں ۔حکمرانوں سیکورٹی اداروں کو ہر صورت مظلوموں کے قاتلوں کو سامنے لانا ہوگا مذمتی بیانات بے عمل دعوئوں سے عوام کو مزید دھوکہ نہ دیا جائے طاقت کے زریعے بلوچستان مزید غلام نہ رکھاجائے عوام نوجوان حقوق کے حصول کیلئے جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم کی طرف آجائے غلط آمریت اور عوام دشمنوں کی وجہ سے بلوچستان کے عوام کو تیسرے درجے کی شہری بنادی گئی ہیں ۔ ملک اس وقت تقسیم در تقسیم کی بھیانک ترین صورتحال سے دوچار نظر آرہا ہے قبل ازیں نو منتخب امیر جماعت اسلامی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے آئندہ تین سالہ مدت کے لیے صوبہ بلوچستان کی امارت کا حلف اٹھایا۔
مولانا عبدالحق ہاشمی نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو استقامت کے دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ،قائدانہ صلاحیتوں کے مالک مخلص نوجوان قائد کی سربراہی میں جماعت اسلامی غلبہ دین کی جدوجہد کو مزید تیز کرے گی۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ مولاناعبدالحق ہاشمی نے نوسال میں جماعت اسلامی کو بلوچستان میں فعال کیا بہترین تنظیمی جدوجہد ،ہمارے بزرگ وبڑے بن کر سیاسی جدوجہد سے امارت صوبہ کیلئے اپنی ذمہ داری کا حق ادا کیا ہے یہی جماعت اسلامی کی روایت ہے۔ سابق امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے بھی اس موقع پر 9سالہ دور امارت کے سفر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انسان ہونے کے ناطے ذمہ داری کی ادائیگی کی جتنی کوشش ہو سکی ان کو ادا کیاگیاکوتاہی وغلطی پر اللہ اور کارکنان سے معذرت خواہ ومعافی کا طلب گارہو۔ جماعت اسلامی کے ساتھ تعلق آخری سانس تک رہے گا جس محاذ پر نظم کھڑا کرے گا اپنا سب کچھ اس مشن کے لیے وقف کریں گے۔ جماعت اسلامی ملک کی واحد دینی وسیاسی جماعت ہے جو موروثیت سے پاک ہے جہاں قیادت کی تبدیلی کا باقاعدہ ایک منظم طریقے کار موجود ہے