پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام سندھ باب الاسلام کانفرنس کا انعقاد ،ہزاروں کارکنوں اور شہریوں کی شرکت

بدین (صباح نیوز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام بدین پریس کلب کے سامنے باب الاسلام سندھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا عظیم الشان کانفرنس میں ہزاروں فرزندان اسلام کے علاوہ دیگر کاروباری افراد شہریوں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں  شرکت کی .

کانفرنس سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی قائدین کے علاوہ علما کرام ممبر مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی محمد یوسف کشمیری ، صدر پاکستان مرکزی مسلم سندھ و بلوچستان فیصل ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ چھوٹے لوگ اسلام اور نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم پر دست درازی کرکے اپنا قد بڑھانا چاہتے ہیں مگر وہ نہیں جانتے اپنی دنیا اور آخرت برباد کر رہے ہیں. اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے. سندھ کی واحد شناخت باب الاسلام ہے جسے کوئی تبدیل نہیں کرسکتا. اسلام کے ساتھ جڑ کر رہنے میں ہی عافیت ہے، قائدین کا مذید کہنا تھا کہ کچھ لوگ حقوق کے نام پر عوام کو گمراہ کررہے ہیں حقوق کا اصل وارث تو اسلام ہے، انہوں نے کہا پاکستان کا دستور کہتاکہ محمد صلی اللہ وسلم کے شان میں گستاخی نہیں کی جاسکتی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والون کو برداشت نہیں کریں گے ،ہمارے رسول نے اقلیتوں کیحقوق بتا دئیے تھے ، کوئی بھی مسلمان رواداری کے نام حرمت رسول کے واقعات نا قابل برداشت ہیں،

علما کرام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں تو اس کی وجہ بھی اسلام ہے رواداری کا نعرہ لگانے والوں سے پوچھنا چاہتا ہوں جب بات اسلام اور مسلمانوں کی آجائے تو تب تمہاری رواداری کہاں مرجاتی ہے. آج فلسطین میں ہونے والے مظالم تمہیں کیوں نظر نہیں آتے. تم جن آقاوں کا کھیل سندھ میں کھیلنا چاہتے ہو یا جن کی فنڈنگ پر سندھ کے امن تباہ کرنے کے درپے ہو ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہرگز تمہیں ایسا نہیں کرنے دے. انہوں نے کہا سندھ غیرت مندوں کی سرزمین ہے جب تک ایک مسلمان بھی اس سرزمین پر زندہ ہے وہ تمہارے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گا. صوبائی صدر علما ومشائخ حافظ محمد انور جنرل سیکرٹری بدین محمد عاطف گجر، عقیل احمد لغاری صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ حیدراباد ڈویزن، محمد انور علما مشائخ وینگ پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ ، شہباز عبدالجبار صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ حیدراباد، شعیب سندھی صدر مرکزی مسلم لیگ میرپور خاص ڈیویزن، خالد سیف پاکستان مرکزی مسلم لیگ رابطہ کائونسل سندھ ، فتح خان  کھوسو مقامی رہنما مرکزی مسلم لیگ ، قاری محمود احمدعثمانی صدر علمامشائخ ضلع بدین اور دیگر علما کرام نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا ۔