سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دینے
کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کشمیریوںکا ہے اور انکا ہی رہے گا، یہی ہمارا بیانیہ اور یہی ہمارا موقف ہے۔
ترجمان حریت کانفرنس نے نئی دہلی میں پریس بریفنگ کے دوران بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر کشمیریوںکا ہے اور انکا ہی رہے گا، یہی ہمارا بیانیہ اور یہی ہمارا موقف ہے، اگر کوئی اس سے ہٹ کر کچھ کہتا ہے تو اس سے کچھ نہیں بدلتا۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی حکمران جموں وکشمیرکے بارے میں غیر منطقی اور غیر حقیقت پسندانہ بیانات کے ذریعے دراصل بھارتی عوام اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں.
انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکام عدالتی احکامات کے باوجود جھوٹے مقدمات میںقید کشمیری حریت رہنماوں، کارکنوں اور نوجوانوں کو رہا نہیں کر رہے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے بھارت قید کشمیری ہنماں کو بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حریت رہنماں ،کارکنوں ، نوجوانوں ، انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کے کارکنوں ، وکلااور صحافیوں سمیت ہزاروں کشمیری جیلوں اور عقوبت خانوں میں قید ہیں۔ ترجمان نے نظربندوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ انکی رہائی کیلئے بھارت پر دبا ڈالیں۔ّ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر علاقائی امن کے لیے شدید خطرہ ہے اور یہی تنازعہ پاک بھارت کشیدگی کا بھی بنیادی سبب ہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ حریت کانفرنس مقبوضہ علاقے میں ہونے والے نام نہاد انتخابات کے بعد ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے لیفٹیننٹ گورنر کو مزید اختیار دیکر کو وزیر اعلی کو پہلے ہی بے اختیار بنا دیا ہے ۔ ترجمان نے واضح کر دیا کہ کشمیریوں نے لاکھو ں جانوں کی قربانی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے دی ہے اور حریت کانفرنس کسی کو بھی شہداکی قربانیوں سے کھلواڑ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔