بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا اہلکار ہلاک

 سری نگر: جموں و کشمیرمیں ایک سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ہلاک ہونے والا سی آر پی ایف کی 181ویں بٹالین سے وابستہ اہلکار بیکاس اورین ان 17اہلکاروں میں شامل تھا جو جمعرات کو ضلع بڈگام کے علاقے کھیگام میں سڑک حادثے میں زخمی ہو گئے تھے۔سی آر پی ایف اہلکاروں کو لے جانے والا ٹرک بے قابو ہو کرکھائی میں جا گرا تھا۔ زخمی اہلکاروں کو چرار شریف کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں بیکاس آج دم توڑ گیا