بھارتی فورسز نے مقبوضہ پونچھ میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا

 سری نگر: بھارتی فورسز نے مقبوضہ پونچھ میں2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ عبدالعزیز  نامی شخص کو سرن کوٹ میں محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا  جموں و کشمیر پولیس ، راشٹریہ رائفلز، ایس او جی ٹیم نے سورنکوٹ کے علاقے ڈھنڈوک  کا محاصرہ کیا اس دوران  عبدالعزیز ولد عبدالرحمن ساکن ہاڑی، سورنکوٹ اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس کے  قبضے سے دو دستی بم برآمد ہوئے۔