سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک بچی سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، بچی کی لاش ضلع راجوری سے برآمد ہوئی ہے۔ بچی کی لاش ضلع کے علاقے تھنہ منڈی سے ملی ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ ادھر ضلع شوپیاں سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ضلع کے علاقے ودونا میں لاش کی موجودگی کی اطلاع بعض راہگیروں نے پولیس کو دی ۔پولیس لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاہے۔پولیس کے مطابق مرحوم کے جسم پر زخموں کے نشانات موجود ہیں اور بظاہر لاش کسی غیر مقامی شخص کی ہے۔