کراچی(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو سے ٹیلفون پر رابط کرکے ان کی لاڑکانہ والی رہائش گاہ پر کریکر دھماکے پر اظہار افسوس اور تفصیلات معلوم کیں۔ نومنتخب امیر صوبہ نے کریکر دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ سندھ کی اصل شناخت کو مسخ کرکے نفرتوں کو جنم اور افراتفری کا ماحول بنانے کی کوشش ہے۔سندھ میں رہنے والاہر باشندہ نظریاتی و فکری اختلافات کے باوجود ایک دوسرے اور سیاسی رہنماؤں کا احترام کرتا ہے کیونکہ شاہ عبد اللطیف بھٹائی کی سرزمین سندھ امن پیار اور محبت کی سرزمین ہے اس طرح کے واقعات کے ذریعے امن خراب کرنے والے رواداری، جمہوریت اور سندھ کے دشمن ہیں۔ انہوں نے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
Load/Hide Comments