کراچی(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے ڈپٹی سیکرٹری انعام الرحمن کے انتقال پر ان کے گھر جاکر بھائی طارق و دیگر اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت کی ۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان،امیر ضلع سائٹ غربی عبدالرزاق خان،نذر محمد برکی و دیگر بھی موجود تھے ۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مرحوم کی مغفرت و درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر ِ جمیل کی دعا کی۔