حکومت کے سارے وسائل تحریک آزادی کے لیے وقف ہیں،وزیر اعظم آزاد کشمیر چو ہدری انوار الحق


راولاکوٹ(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے زیراہتمام آل پارٹیز فلسطین کشمیریکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہاحکومت کے سارے وسائل تحریک آزادی کے لیے وقف ہیں،جماعت اسلامی نے بروقت آل پارٹیز کانفرنس کرکے اچھا اقدام کیاہے کانفرنس کا بنیادی مقصد مسئلہ کشمیراور فلسطین سے اظہاریکجہتی ہے،ہنود اوریہود کبھی مسلمانوں ے دوست نہیں ہوسکتے  ،آئی ایم ایف اسی سلسلے کی کڑی ہیں،نبی نے سفر ہجرت کیااللہ کے پیغام کودنیا تک پہنچایا نظریاتی احساس کے ساتھ ترقی کو شامل نہیں کیاجاسکتا ہے،ہندوستان بڑا مگر کشمیر ہندوستان کے ساتھ جانے کے لیے تیار نہیں ہے  ملک مغربی ممالک فلسطینی کو سونے سے تول سکتے اگر فلسطینی اسرائیل کوتسلیم کرلیں،آزاد کشمیر ترقی ہوئی ہے کوئی انکار نہیں کرسکتا،آزاد کشمیر کے عوام کوجو شہری آزایاں حاصل ہیں کوئی اور اس کی تصور بھی نہیں کرسکتا،حکومتیں گرانے اور بنانے کے کاعمل ختم ہونا چاہیے ریاسست کی قیادت موجود ہے،جہاد کا نام لیتے ہوئے شرمندگی محسوس کریںگے تو دنیاسس مٹ جائیں گے،وکیل پاکستان ہے،ذمہ داریاں پوری کریں کوئی اور نہیں کرے گا کشمیریوں کو حق مزاحمت سے کوئی روک نہیں سکتا،بیس کیمپ تحریک آزادی کے لیے قائم ہوا تھا،نظریاتی الودگی کو فروغ دینے میں ہم سب شریک ہیں،نتشار کے خلاف بولنا ہوگا۔سیاسی کارکن اور جماعتیں غیر متعلق ہورہی ہیں ،پاکستان کے ہر صوبے میں نینشل ازم کے نام سے جوکررہاہے وہ دشمن کا ایجنڈا ہے یہ چلینج ہے جو قبول کرنا ہوگا ،مسلح افواج سیز فائرچھوڑ دے تو حالات کون کنڑول کرے گا،عوام حقوق کے نام پر مطالبے تسلیم ہوئے ہیںپاکستان میں غربت یہاں سے زیادہ ہے ،پاکستان نے آزادکشمیرکے شہریوں کے پیش کیاہے وہ تاریخ  ہم  نے پبلک کے بجٹ کو پبلک کی فلاح پر خرچ کیاجائے، بیس کیمپ کی احساس آزادی کے لیے ہے،نظریاتی احساس کا لوکل مسائل سے کوئی تعلق نہیں ہے،افغانستان نے دوسپر طاقتو کو شکست دے دی ہم نے چھوٹے چھوتے بت بنائے ہوئے ہیں ان سے بچنے کی ضرورت ہے،شہیدوں کی دھرتی پرسے نظریاتی الودگی کیسے پیدا ہوتی ہے،یہ خطہ ہمار سے اسلاف نے آزاد کرایا،سب مل کر کوشش اور کاوشوںنہ کیں تو حالات کسی کے کنڑول نہیں رہیں گے۔کشمیرکی آزادی کے لیے وسائل وقف ہیں ،عملی اقدامات کریںگے،دنیا کو پیغام چلاگیاہے غیرملکی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے،جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں،آزاد کشمیر میں سیاسی روادری ہے،دین سے ہٹ کر کامیابی حاصل کریںگے ناکام ہوںگے

آل پارٹیز کانفرنس،سابق وزراء اعظم سردار عتیق احمد خان ،سردار تنویر الیاس،سردار یعقوب خان،مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر ،پاکستان پیپلرپارٹی آزاد کے صدر چوھدری یاسین ،جموں وکشمیرپیپلزپارٹی کے صدر حسن ابراہیم ،جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر مولانا سعید یوسف،جمعیت علماء جموں وکشمیر مولانا امتیاز صدیقی ،محمود الحسن ،کنونیئر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی ،سابق امراء جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی،سردار اعجازافضل خان ،وزراء کرنل وقار نور،فیصل ممتاز راٹھو،ڈاکٹر عبدلقیوم ،طاہر انور سمیت دیگر قائدین نے خطا ب کیا

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ارض انبیاء فلسطین کی آزاد ی پوری امت پر فرض ہے،کشمیری اور فلسطینی اقوام متحدہ کے چارٹر اور اسلامتی کونسل کے قراردادوں کے مطابق جدوجہد کررہے ہیں،بدقسمتی سے عالمی طاقتیں کشمیریوںاور فلسطینیوںکی ساتھ کھڑ اہونے کی بجائے ظالموں ک ساتھ کھڑے ہیں،57سلامی ممالک دنیا کی بہترین فوج اور دنیا کے بہترین ذریعے رکھنے کے باوجود وہ کردار ادا نہیں کررہے ہیں جو کرنا چاہتے تھا،وزیراعظم انوارالحق نے کشمیرکی آزادی کے لیے جو فورم تشکیل دیاتھا اس نے پروگرام شروع ہوگئے تھے مگر ایک پروگرام کے بعد نہیں ہوسکااس کو دوبارہ شروع کرنے کی ضرروت ہے۔سابق صدر سردار یعقوب نے کہاکہ کشمیرکی آزادی کی تحریک میںاس خطے کے عوام نے اہم کردار ادا کیا اورکرتے رہیںگے،حق کی بات کرتے ہیں اور سزا ملی ہے یہاں کے عوام کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے تحریک کے ساتھ ہیں،مسلم کانفرنس کے صدرسابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہاکہ ہیں ہمیں اپنی ترجیحات کاتعین کرنا چاہیے،آزاد کشمیرمیں فکری انتشار پیدا کیاجارہاہے،اس فکری انتشار کو ختم کرنے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،حکومت پاکستان کو بند گلی نہ لیاجایاجائے ہم نظریہ الحاق پاکستان کے ساتھ ہیںسید علی گیلانی  مرحوم نے کہاکہ ہم نظریاتی طورپر پاکستان کے ساتھ ہیں،لیڈر آگے ہوںعوام ساتھ چلیں گے،کشمیرکا مستقبل الحاق پاکستان ہے،آزاد کشمیرکی فضاکو ٹھیک کیاجائے،ہمارے خلاف سازش کی جارہی کچھ عناصر ایسے ہیں جو حالات پیدا کررہے ہیں۔جو کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔آزاد کشمیراسمبلی قرارداد الحاق پاکستان دوربارہ منظور کرائے۔نظریاتی استحکام پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر پاکستان استحکام پارٹی سردار تنویر الیاس نے کہاکہ فلسطین پر ایک برس سے مسلسل اسرائیل کی بمباری جاری  ہے لبنان یمن بھی حملوں کا شکارہے،عالمی جنگوں کے بعد اقوام متحدہ قائم ہوئی اس کا مقصد تھاکہ دنیا میںجنگ ہوگی تو اس کو روکنا ہے اور ظلم کوروکنا ہے اقوام متحدہ کمزور ملکوں کے خلاف کاروائی کرتی ہے مگر ظالم ممالک کے خلاف خاموش ہیں اقوام متحدہ اور اسلامتی کونسل کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے کردار اد ا نہ کرسکے،شہداء جذبہ ایمانی نے پوری  کو ہلا کررکھ دیاہے پاکستان کشمیراور فلسطین کی آزادی کی لیے بھرپور کردار ادا کررہاہے۔کشمیریوںنے آزادی کے لیے بہت قربانیاںدے چکے ہیں،ہندوستان کی ہٹ دھرمی نے جنوبی ایشاکے امن کو خطرے میںڈال دیاہے،کشمیریوں نے آزادمرضی سے پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کافیصلہ کیاہے

پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری  یاسین نے کہاکہ ڈاکٹرمحمد مشتاق خان کو مبارک باد یتاہے کہ یہ کانفرنس کرائی،کشمیر اور فلسطین مشکل ترین حالات سے گزررے ہیں یورپ میں بلی کا بچہ بھی مر جائے تو سب سامنے جاتے ہیں مگر کشمیراور فلسطین میں ہزاروں لوگ شہید ہورہے ہیں مگر کوئی بولنے کے لیے تیار ہے ،یہ صہیونی ایجنڈا ہے ہم سب کو مل کرکام کرنا چاہیے،اسرائیل کے وزیراعظم نے کھل کر کہاکہ فلسطین لبنان ایران کے بعد پاکستان کو حملہ کرون گا،مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے عالمی سطح پر مہم چلانی مضبوط سفارت کاری کی ضرور ت ہے پاکستان دہشت گردی کی زد میں ہے،کشمیریوںنے پاکستان بننے سے قبل ہی پاکستان کا ساتھ اپنے تعلق قائم کرلیاتھا،مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر نے کہاکہ جماعت اسلامی نے درست اقدام کیاہے،امیر جماعت کا شکریہ کہ فلسطین اور کشمیرکانفرنس کرائی ،فلسطین پر جو موقف قائد اعظم نے اختیار کیا وہ درست ہے اس حوالے سے اب کوئی اور بات نہیںہوسکتی،مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حوالے سے بھی اپنے اپنے طورپر کام کیا کشمیری اقوام متحدہ کی چارٹر کے مطابق جدوجہد کر رہے ہیں،مقبوضہ کشمیرکے انتخابات کے حوالے سے نئے نئے عنوان بن رہے ہیں،نوجوان کو وہ باتیں نہیں بتائی جوبتائی جانی چاہیے ،مقبوضہ کشمیرمیں انتخابات کے بعد بھی سب کچھ ہندوستان ک ہاتھ ہے کہ وہ کس طرح ایک ایک بات پر پابند کرتاہے یہاں تو آزادی ہے پارٹیاں فیصلہ کرتی ہیںکہ صدر اور وزیر اعظم کون ہوگا،اآزاد کشمیرکے عوام نے آزادی لی تو ایک کالج تھا آج ہزاروں ہیں،ہندوستان حملہ آور آزاد کشمیرپر اس کی ایجنسی یہاں تخریب کاری کررہی ہے ،آنکھوں بند نہ کریں،طلبہ یونین کے انتخابات کرائے جائیں۔

مولانا سعید یوسف نے کہاکہ قبلہ اول کی آزادی کے لیے حکمران کردار ادا انہیں کریںگے تواللہ اپنا فرمائیںگے،جموںوکشمیرپیپلزپارٹی کے صدر حسن ابراہیم نے کہاکہ اپنے اسلاف کی تاریخ کو زندہ رکھیںگے ہم کشمیراور فلسطین کی آزادی کے لیے مل کر کام کریںگے،مولانا امتیاز صدیقی نے کہاکہ پوری کشمیری قوم اہل غزہ اور مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں ک ساتھ ہیں،مشترکہ حکمت عملی جو بھی بنے گی ہماری جماعت ساتھ ہوگی کشمیرکی آزادی کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل حل ہوںگے جماعت اسلامی کے سابق امیر وصدر ملی یکجہتی کونسل سردار اعجازافضل خان نے کہاکہ ہمیں جائزہ لینا چاہیے،76برس گزرنے کے باوجود ہم وہ کرداادا نہ کرسکے،جو کرنا چاہیے سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ڈاکٹرمحمد مشتاق خان نے برقت کانفرنس کا انعقادکیامبارک باد پیش کرتاہوں،مسئلہ کشمیراور فلسطین کا وحد حل جہاد فی سبیل ہے ،فلسطین اور کشمیرکی آزادی کے لیے جو جنگی ٹکنالوجی دشمن استعمال کررہے ہیں وہ ہمارے پاس نہیں ہے ہمارے پاس صرف جہاد ہے ہم نے اصول کو نظرانداز کیا طاقت کی بنیاد پر ایک ریاست قائم ہوگئی ہے تو قبول کرتے ہیں یہ .درست نہیں ہے ہم اصول کو تسلیم کرتے ہیں اسرائیل نے اپنی پارلیمنٹ کے سامنے نقشہ شائع کیاہوا ہے وہ میں مکہ اور مدینہ بھی شامل ہے ،آزادی فلسطینی ریاست کی حمایت کرنی چاہیے،علامتی اقدامات کرنے چلاہیے حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے ریلیف پیکیج کا علان ہونا چاہیے ،حکومت کی طرف مدد ہوگی تو اچھاہے،اوآئی سی کاقیام ہی فلسطین کی آزادی تھا او آئی سی کے چارٹر کے مطابق مجاہدین کی مدد کی جائے،امریکہ اور یورپ اگر اسرائیل کی مدد کرسکتے ہیںتو او آئی سی کے رکن ممالک فلسطین کی مدد کریں،پاکستان تمام تردباؤ کے باوجود کھڑا ہے ڈویثرن کی سطح پر کانفرنسزکی جائیں جس ہزاروں افراد شریک ہوں،مقبوضہ کشمیر کے انتخابات کومسترد کرتے ہیں،شیخ عبداللہ کشمیرچھوڑ کے چلے گئے تھے مگر ایک بار پھر آنا کوئی لوگوںنے معروضی حالات میں یہ مایوسی تھی ،باجوہ کی ڈاکٹرائن کی وجہ سے مایوسی ہوئی اس کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ترکی میں دورے کے دوران میں سرکاری اور نجی سرکاری قائدین سے ملاقات کیں اور عالمی کشمیرکانفرنس ہونی چاہیے ،حکومت آزاد کشمیرعالمی کانفرنس کرائے،ہمارا بیانیہ ٹھیک نہیں ہے،حکومت پاکستان عسکری مدد کرے،یوکرائن کی جس طرح مدد کی جائے رہی ہے اسی طرح کشمیریوں کی مدد کی جائے،طلبہ تنظیمیں بحال ہونی چاہیے۔انھوںنے کہاکہ بلدیات کے نمائندوں کوبا وسائل بنایا جائے ۔

کنونیئر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کہاکہ اللہ نے یہود اور مشرکین کو مسلمانوں کا بدترین دشمن قرار دیاہے ،یہ دونوں مل کر مسلمانوں پر ظلم کررہے ہیں کشمیراور فلسطین مسلمانوں کو صہیونی اور ہندووتوا ظلم کررہی ہے،ہندو توا کا فلسفہ کیاہے وہ کس طرح کشمیرسے اسلام کو نام مٹا نا چاہتے ہیں،ہندوتوا اور صہونی ایک ہی سکے کے دوررخ ہیں،اب حرام اور حلال کیاہے اب ہندوستانی فیصلہ کریںگے،ہندوستان کشمیرسے اسلام کو مٹارہاہے مسلم شناخت ختم کررہاے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدل رہے ہیںہاتھ روکنا ہے ظالم کا ،مشرق وسطی سے ہمیں کیا پیغام مل رہاہے ،کشمیرپر جامع حل پیش کیاجائے،اپنے اصل پر توجہ دیں،حق خودارادیت ہے،یہ ہمار اصل ہدف ہے،ترقی کو نہیں اپنے شناخت کو سامنہ رکھیں،کشمیری ہندوستان سے آزادی چاہتے ہیں۔