وزیراعظم  کا سابق نائب چینی وزیراعظم ووبنگاؤ کے انتقال پر اظہار افسوس


اسلاام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے سابق نائب چینی وزیراعظم ووبنگاؤ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سابق نائب چینی وزیراعظم وو بنگاؤ کے انتقال پر افسوس ہوا،سابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے نیشنل پیپلز کانگریس اور سابق نائب وزیراعظم وو بنگاؤ کے انتقال پر دلی افسوس ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایک بہترین رہنما اور پاکستان کے سچے دوست تھے،وو بنگاؤ نے پاک چین دوستی کو مستحکم کرنے میں بیش قیمت کردار ادا کیا، وو بنگاؤ کا 2006 میں دورہ پاکستان ایک اہم موڑ تھا، مشکل کی اس گھڑی میں ووبنگاؤ کے خاندان اور چین کے عوام کے ساتھ ہیں۔