اسلام آباد (صباح نیوز)سیالکوٹ سے ٹرپ پر اسلام آباد آنے والی سکول بس شکرپڑیاں میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک طالبعلم جاں بحق اور 7زخمی ہو گئے ۔
ترجمان اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے بس پر کنٹرول کھونے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک طالبعلم جاں بحق اور 7 بچے زخمی ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈرائیور موقعہ سے فرار ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ نے سٹوڈنٹس کے سیالکوٹ واپسی کے لئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کر دیا ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ ہم سکول انتظامیہ اور سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔