کراچی(صباح نیوز) کراچی میں ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی نمائش ”Teknofest Pakistan” کا آغاز ہفتہ کو ایکسپو سینٹر میں ہوا، جس کا افتتاح اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم اور ٹیکنوفیسٹ کے سربراہ حافظ محمد آبش صدیقی نے کیا۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے چیئرمین جاوید بلوانی، سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منور حسن، وائس چانسلر ڈیـایچـاے صفاء یونیورسٹی بریگیڈیئر(ر) احمد حسن اور عرفان حیدر وائس چانسلر سلیم حبیب یونیورسٹی ،جامعات اور دن بھر ٹیکنالوجی کے ماہرین نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں حافظ محمد آبش صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”Teknofestپاکستانی طالب علموں اور انڈسٹری کے درمیان ایک پُل کا کام کرے گا، اور یہ طالب علموں کے لئے ٹیکنالوجی میں روشن مستقبل کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔” اس موقع پر انہوں نے شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس ایونٹ کے ذریعے پاکستان کے نوجوان اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے استعمال کر سکیں گے۔
جاوید بلوانی نے اسلامی جمعیت طلبہ کو ایک کامیاب ایونٹ منعقد کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ”یہ ایونٹ پاکستان میں ٹیکنالوجی اور انڈسٹری کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا، اور طالب علموں کے لئے ایک روشن مستقبل کی نوید ثابت ہوگا۔”تقریب میں بتایا گیا کہ ٹیکنوفیسٹ میں 200 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، جاب فیئر، اور مختلف صنعتی شعبہ جات سے متعلق اسٹالز شامل ہیں۔ مزید برآں، 30 سے زائد ملٹی نیشنل کمپنیاں ایونٹ کے دوران انٹرویوز کر رہی ہیں اور طلبہ کو روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہیں۔فیسٹیول کے دوران 50 سے زائد مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں جن میں سائبر سیکورٹی، روبو وارز، اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کے شعبہ جات شامل ہیں۔ نمائش کے دوران ایک کروڑ روپے کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ٹیکنوفیسٹ میں طلبہ و طالبات نے 100 ایسے اسٹالز لگائے ہیں جن پر وہ اپنے بنائے ہوئے پروجیکٹس کی نمائش کررہے ہیں اور سب سے اچھے پروجیکٹ کو ”Innovation of the Year ” کا نقد انعام 10 لاکھ روپے دیا جائے گا اور تمام نمائش کے انعامات کی کُل انعامی رقم 1 کروڑ رکھی گئی ہے۔
عرفان ملک سوشل میڈیا انفلوئینسر/ سی ای او سیون سلوشنز نے کہاکہ جو لوگ آئی ٹی سے وابسطہ انہیں حکومت نہیں روک سکتی ہم اپنا طویل وقت سوشل میڈیا پر انٹرٹینمنٹ کے لئے خرچ کرتے ہیں لوگ آکر بولتے ہیں کہ میرا بچہ اتنے ڈالرز کماتا ہے، میں ان سے پوچھتا ہوں تو پھر اسکا بچپن کہاں گیا انہوں نے ٹیکنوفیسٹ کے منتظمین کو کامیاب نمائش پر ان کی کاوش کو سراہا۔عمار جعفری سائبر سیکیورٹی ایکسپرٹ / سابق ڈائریکٹر ایف ای اے نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے معاملے میں حکومت پر بھروسہ کرنا ناممکن ہے انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں کا خیال ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس مسقبل میںان کی نوکری ہے ، ان کا یہ خدشہ بلکل درست ہے، افسوس کی بات ہے کے جامعات کے اندر ٹیکنالوجی کے شعبہ میں پڑھایا تو جاتا ہے مگر سیکھایا نہیں جاتا، انہوں نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا چھوٹے بچوں کا اسکرین ٹائم صرف ایک گھنٹہ ہونا چاہئے۔فیسٹول کا مقصد طلبہ کو مایوسی سے نکال کر انڈسٹری سے منسلک کرنا اور پاکستان سے مایوسی کا کلچر ختم کرنا ہے۔ Teknofestپاکستان دو روز تک جاری رہے گا، اور صبح 10 بجے سے رات 9 بجے تک نمائش کے دروازے کھلے رہیں گے۔