کراچی(صباح نیوز) جماعت اسلامی سندھ نے بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کانوں پرکام کرنے والے محنت کشوں پرحملے کی سخت مذمت اور21سے زائدبے گناہ کان کنوں کو خون سے نہلانے والوں کوپوری انسانیت کا دشمن قراردیتے ہوئے حکومت سے قیام امن اورحملہ آوروں کوگرفتارکرکے قرارواقعی کی سزادینے کا مطالبہ کیا ہے۔جماعت اسلامی سندھ کے نائب امراء پروفیسرنظام الدین میمن،حافظ نصراللہ اورصوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے آج ایک مشترک بیان میں دہشتگردی کاشکارہونے والے کان کنوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی زخنیوں کی جلدصحتیابی مرحومین کی مغفرت اورلواحقین کے لیے و صبرجمیل کی دعا کی ہے۔انہوں کہاکہ حکمرانوں کی غفلت اورآمرانہ پالیسیوں کی وجہ سے بلوچستان بے شمار مسائل کا شکار ہے ،دشمن قوتیں بھی سی پیک کی ناکامی اورملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے اپنا کھیل کھیل رہی ہیں۔جس کو نکام بنانے اورقیام امن کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔#
Load/Hide Comments