شوپیاں میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں بارہ کے قریب دکانیں خاکستر

 سری نگر:  جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں بارہ کے قریب دکانیں خاکستر ہو گئیں۔شوپیاں کے علاقے اونیرہ میں رات کے وقت ایک دکان میں آگ نمودارہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے مزید دکانیں آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔

کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تاہم ایک درجن کے قریب دکانیں مکمل طورپرخاکستر ہوگئیں۔دریں اثنا سرینگر کے علاقے مٹن چوک میں ایک تین منزلہ سرکاری عمارت میں آگ لگنے کے بعد اس کا کچھ حصہ خاکستر ہوگیا۔ عمارت میں ایک بڑا تجارتی شاپنگ سینٹر ، گودام اور سرکاری ملازمین کیلئے رہائشی سہولیات موجود ہیں۔

ادھر جموں کے علاقے اکھنور میں ایک چالیس سالہ خاتون نے دریائے چناب میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ بعد ازاںخاتون کی لاش دریا سے نکال کر لاحقین کے حوالے کر دی گئی۔جموں خطے ہی کے علاقے رام بن میں چار بچوں کی ماں28سالہ سالیشا دیوری گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہے ۔ لاحقین نے پولیس نے رپورٹ درج کرائی ہے لیکن پولیس خاتون کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگاپائی ہے۔علاقے کے لوگوں نے ایک پرامن مارچ کیا اور خاتون کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا-