مسلمان پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کریں گے،حریت کانفرنس


اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ نے ہندوتوا پجاری یتی نرسنگھ نند کے گستاخانہ بیانات کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں آج نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہروں کی حریت کانفرنس کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز شاہ اور انفارمیشن سیکرٹری مشتاق احمد بٹ کے علاوہ سینئر رہنماؤں محمد فاروق رحمانی اور محمود احمد ساغر،سید فیض نقشبندی، شمیم شال، محمد سلطان بٹ اور الطاف احمد بٹ نے اسلام آباد میں جاری پنے بیانات میں کہا کہ مسلمان پیغمبر اسلام حضرت محمد ۖ  اور قرآن پاک کی گستاخی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

حریت رہنماؤں نے ہندو پجاری کو قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا اور کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ حریت کانفرنس کے احتجاج کی کال کو بھرپور شرکت کے ذریعے کامیاب بنائیں۔