آرمی چیف سے چینی سفیر،نئے دفاعی اتاشی کی ملاقات


راولپنڈی (صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ  اور چین کے نئے دفاعی اتاشی میجر جنرل یانگ یانگ نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال کے علاوہ افغانستان میں امن کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق  آرمی چیف سے چینی سفیر اور نئے دفاعی اتاشی نے جمعہ کوجی ایچ کیو میں کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ، اس کے علاوہ افغانستان میں امن کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے دفاعی اتاشی کو خوش آمدید کہا اور رخصت ہونے والے دفاعی اتاشی کی کاوشوں کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور  دیا گیا۔

آرمی چیف نے اس موقع پر افغانستان میں امن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی استحکام کیلئے پرامن  افغانستان ضروری ہے۔ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے تمام مثبت کاوشوں کو یکجا کرنا ہوگا،دورہ کرنے والی مہمان شخصیات نے پاکستان میں سی پیک منصوبوں سے متعلق محفوظ ماحول کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے اور علاقے کے استحکام کی کوششوں پر آرمی چیف کا شکریہ اداکیا