مسٹ یونیورسٹی سابق رجسٹرار سے سرکاری رہائش گاہ خالی نہ کراسکی

میرپور(صباح نیوز) میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انتظامیہ سابق رجسٹرار سے سرکاری رہائش گاہ خالی نہ کراسکی۔ مسٹ کے سابق رجسٹرار ڈاکٹر خضر اقبال چوہدری 14فروری کو ریٹائر ہوئے مگر اس کے باوجود گزشتہ دو ماہ سے جڑی کس کیمپس میں واقع سرکاری رہائش گاہ پر قابض ہیں۔

یاد رہے کہ سابق رجسٹرار کے زیر قبضہ نیو کیمپس کی رہائش گاہ وائس چانسلر کے لیے مختص ہے۔ جبکہ  یونیورسٹی کے وائس چانسلرکرائے کی ایک پرائیویٹ رہاش گاہ میں رہاش پزیر ہیں۔جسکا ماہانہ کرایہ یونیورسٹی کے بجٹ سے ادا کیا جاتا ہے۔ مسٹ کے قوائد و ضوابط کے مطابق ادارے سے ریٹائر ہونے والا آفیسر ریٹائرمنٹ کے بعد پندرہ دن کے اندر سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا پابند ہوتا ہے