وزیراعلیٰ بلوچستان کا دکی واقعہ پر کارروائی کا حکم


کوئٹہ(صباح نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دکی میں مزدوروں کے قتل کے واقعہ پر فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے واقعے پر اظہار برہمی کیا اور دہشتگردوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے ایک بار پھر غریب مزدوروں کو نشانہ بنا کر ظلم کی انتہا کردی، مزدوروں کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ کر نشانہ بنایا جاتا ہے، دہشتگرد بزدل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ ایک ایک بے گناہ کے قتل کا حساب لیں گے، یہ لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔