خیبر پختونخوا ہاؤس سیل کرنے کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

پشاور (صباح نیوز)اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہاوس سیل کرنے کے خلاف صوبائی حکومت کی درخواست کو پشاورہائی کورٹ نے ناقابل سماعت قرار دیدیا۔پشاور ہائی کورٹ میں صوبائی حکوت کی درخواست پرپشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دورکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے دائرہ اختیار پر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ ایڈوکیٹ جنرل کے پی شاہ فیصل عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پختونخوا ہاوس کو سی ڈی اے نے سیل کیا ہے۔ چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے ایک خودمختار باڈی ہے۔ یہ ایکشن ایک خودمختار اتھارٹی نے لیا ہے۔ کے پی ہاوس اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کی پراپرٹی ہے۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہ ایک صوبے کا ہاوس بند کرنا بالکل غلط ہے لیکن یہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ آپ درخواست واپس لے اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں