اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی ترقی اورنئے کاروبارسے لوگوں کونوکریاں ملیں گی، غیرملکی سرمایہ کاری میں55فیصد،ترسیلات زرمیں44فیصداضافہ ہوا ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سال معاشی شرح نموتین فیصدکے قریب ہوگی،نوکری اورمہنگائی عام آدمی کے مسائل ہیں،مجموعی مہنگائی38فیصدسے6.7فیصدپرآگئی ہے،غیرملکی سرمایہ کاری میں55فیصد،ترسیلات زرمیں44فیصداضافہ ہوا ہے۔
وزیرپیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں80فیصدکمی آئی ہے،ذرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہوا،خسارہ کم ہوچکاہے،کوئی ایک معاشی اشاریہ تو خراب ہوجس پراحتجاج کیاجائے،ملک آگے بڑھ رہاہے نوکریاں مل رہی ہیں،کچھ سختی کے بعدبہتری ہورہی ہے،سعودی عرب کا وفد بھی پاکستان آرہا ہے۔مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ علیم خان بھی اس وقت روس کے دورے پرہیں،بلاوجہ سعودی عرب،ملائشیایاچین نہیں آرہا،روس کی دلچسپی بلاوجہ نہیں،سی پیک فیزٹوسے کاروبارہوگا،اب دوبارہ سرمایہ کاری آرہی ہے،وزیراعظم کے پلان میں روزگارکی فراہمی اورغربت میں کمی شامل ہیں،دوسراپاکستان پکڑوماروآگ لگادواورچھوڑیں گے نہیں کاہے۔انھوں نے کہا کہ پچھلی بارچینی صدرکادورہ روکاگیا،اس بار بھی انہی لوگوں کی وجہ سے کنٹینرزلگائے گئے،پی ٹی آئی بانی نے وزیراعلی سے کہاکہ آئی ایم ایف کوخط لکھو،کہاگیاکہ کہیں آئی ایم ایف پروگرام ہونہ جائے،امریکہ میں پاکستان کیخلاف قرارداد پاس کروائی گئی،اربوں ڈالردینے کیلیے لوگ پاکستان آرہے ہیں،اورہم پاکستان کوآگ لگاناچاہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ خاص وقت احتجاج کیوں کرتے ہیں،ایک پاکستان امن کاہے دوسرابربادی ہے،لارج اسکیل مینوفیکچرنگ سمیت تمام اعشاریے بہتری کی طرف جارہے ہیں،الیکشن کے بعدہربندہ کئی سال جواب دہی کرتارہتاہے،یہ جوزبان کنٹینرپربولتے تھے وہی زبان وزیراعظم ہاوس میں بولتے رہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کہاکہ انتخابات کاعمل بہتربنانے کیلئے بات کریں،ہم نے انہیں میثاق معیشت کی دعوت دی،الیکشن چوری کرکے نوازشریف،شہبازشریف سمیت سب کوجیل میں ڈالاگیا،آپ کواس وقت دومختلف پاکستان نظرآرہے ہیں،آپ کوترقی یا تنزلی میں سے کون سا پاکستان چاہیئے۔وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں،سعودی عرب کیساتھ20سے30ایم اویوزحتمی مراحل میں ہیں،زراعت،پاور،تعمیراتی شعبیاورآئی ٹی سمیت کئی شعبوں میں کمپنیاں آرہی ہیں۔