گرفتاری کا خدشہ ،علی امین گنڈاپور کا راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع


پشاور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گرفتاری کے خدشے پر راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کئے گئے ہیں، درخواست گزار خیبرپختونخوا کا وزیر اعلیٰ ہے۔

دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے، درخواست گزار کو راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو سکے۔