عقیدہ ختم نبوت اورتحفظ ناموس رسالتۖ ہرمسلمان کے ایمان وعقیدے کا حصہ ہے ،محمد حسین محنتی

کراچی(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اورتحفظ ناموس رسالتۖ ہرمسلمان کے ایمان وعقیدے کا حصہ ہے وہ اپنا سرتو کٹواسکتا ہے مگر اس پرکوئی آنچ نہیں برداشت کرسکتا۔سندھ باب الاسلام ،امن محبت اوراولیائے اللہ کی سرزمین ہے ۔اسلام وپاکستان ایک دوسرے کے ساتھ لازم وملزوم ہیں۔سیکولر ودین بیزارقوتوں کی سازشوں کو سندھ کے عوام کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم اندرون سندھ سے ملاقات کرنے والے وفودسے ملاقات کے دوران کیا،جس میں مفتی نورحمد جونو،مولانا آدم پہوڑودیگر علمائے کرام شامل تھے۔دریں اثناء امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی سے جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ اور مدیر جامعہ الاخوان مولانا عبدالوحید نے بھی ملاقات کی جنہوں نے امیر صوبہ کو حال ہی میں  اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ علامہ راغب حسین نعیمی کی زیر قیادت پاکستانی علماء کے وفد کی دورہ چین کی روداد اور مشاہدات سے آگاہی دی۔