سری نگر— مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
بانڈی پورہ کے علاقے اجس کے رہائشی جنید بشیر کی لاش ونگی پورہ کے علاقے میں دریائے جہلم کے کنارے کے قریب سے ملی۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔قبل ازیں بدھ کوسری نگر کے علاقے نشاط میں ایک 22 سالہ لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ رومان نذیر نامی نوجوان 28 ستمبر سے لاپتہ تھا۔