کراچی(صباح نیوز)کراچی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شہری جاں بحق ہوگیا۔حادثہ اسلامیہ کالج کے قریب پیش آیا، اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ متوفی کی شناخت 58 سالہ سفر محمد کے نام سے ہوئی ، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔