تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے آئندہ چند دنوں میں فیصلہ ہوگا،سعدرفیق


لاہور(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے آئندہ چند دنوں میں فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن )پہلی بار سنجیدگی سے عدم اعتماد کا سوچ رہی ہے، آئندہ چند دنوں میں فیصلہ ہوگا پہلے دھاوا کہاں بولنا ہے۔پارلیمان میں عدم اعتماد پر سیاسی جماعتیں مشاورت کررہی ہیں، عمران خان کی حکومت کا جانا ٹہر چکا، حکومت بری طرح ناکام ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی عدم اعتماد عمران خان کی حکومت کے خلاف کب کا ہوچکا ہے۔سعد رفیق نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا جو فیصلہ ہوگا مسلم لیگ نون اس کی پابندی کرے گی۔