اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر عالمی راہنماؤں میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر سب سے زیادہ دیکھی گئی

اسلام آباد+نیویارک(صباح نیوز)ا قوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر عالمی راہنماؤں کی تقاریر میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر سب سے زیادہ دیکھی گئی۔اقوام متحدہ کے ادارے سینٹر فار پبلک اوپینین ریسرچ نے خطاب دیکھنے کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب سب سے زیادہ بار دیکھا گیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عالمی راہنما بن گئے  ۔

وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کو یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ 37 ہزار لوگوں نے دیکھااور سنا ۔امریکی صدر جوبائیڈن کے خطاب ایک لاکھ ایک ہزار لوگوں نے دیکھا۔چین کے وزیر خارجہ وینگ یی کا خطاب یوٹیوب پر 81 ہزار افراد نے دیکھا جبکہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا خطاب 51 ہزار لوگوں نے ددیکھا۔بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا خطاب 51 ہزار افراد دیکھا۔  دنیا بھر کے قائدین کا جنرل اسمبلی سے خطاب یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا گیا تھا۔

الجزیرہ کی ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب 16 لاکھ لوگوں نے دیکھا واضح رہے کہ دنیا بھر کے قائدین کا جنرل اسمبلی سے خطاب یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا گیا تھا۔یہ بھی یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کے حق میں موثرآواز بلند کی تھی جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے دوران پاکستانی وفد نے  احتجاجاً واک آؤٹ کیا تھا۔۔