اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹس کے 23 ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے پیر کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی۔نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اور متعلقہ وزارتوں کے حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں کانفرنس کے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس سلسلہ میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا،علاوہ ازیں ئب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ وزارتی کمیشن کے آئندہ 12 ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی۔نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس اکتوبر میں ابوظہبی میں منعقد ہوگا