واشنگٹن (صباح نیوز)سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دورہ امریکا کے دوران کانگریس مین ڈینی ڈیوس اور جوناتھن جیکسن سے ملاقات کی ہے۔گانگریس مین نے صادق سنجرانی اور ان کے ساتھیوں کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام کیا، صادق سنجرانی اورکانگریس مین کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ صادق سنجرانی نے دونوں کانگریس مین کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
صادق سنجرانی نے تجویز دی کہ امریکی گانگریس مین اور سینیٹرز پر مشتمل ایک کاکس تشکیل دیں، تاکہ کاکس پاکستان کے نقطہ نظر کو امریکی فورم پر موثر طریقے سے رکھ سکیں۔صادق سنجرانی نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کیلئے جلد اسلام آباد میں کانفرنس کا انعقاد کروں گا، جس میں تمام سیاسی جماعتوں، سماجی، اقتصادی اور مذہبی رہنما شریک ہونگے۔ کانفرنس سے دونوں ممالک اپنے مفادات اور ضروریات کو اجاگر کرسکیں گے۔دوران ملاقات کانگریس مین نے کہا کہ پاکستان امریکہ کا کلیدی اتحادی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔۔