کشمیریوں ،فلسطینیوں نے تاریخ ساز قربانیاں پیش کردی صبح آزاد ی قریب ہے،لیاقت بلوچ


اسلام آباد(صباح نیوز)  جماعت اسلامی آزاد جمو ں وکشمیرکے سالانہ اراکین جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے نائب  امیر جماعت اسلامی پاکستان  لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ  کشمیریوں اور فلسطینیوں نے تاریخ ساز قربانیاں پیش کردی صبح آزاد ی قریب ہے،بیس کیمپ کے حکمران اور تمام جماعتیں کشمیرکی آزادی کا ماحول پیدا کریں ا ورعملی اقدامات کریں،اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کو کشمیریوں سے جماعت اسلامی بے وفائی نہیں کر نے دے گی،مودی نام نہاد انتخابات کو حق خودارادیت کا نعم البدل قرارنہیں دسکتے،25کروڑ پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں جماعت  اسلامی اقامت دین کی جدوجہد کررہی ہے ہماری ساری سرگرمیوں کا مرکز و محور  رب کی رضاو جنت کا حصول ہے تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلیے جماعت اسلامی جیسی عظیم تحریک کو منظم کرنے کی ضرورت ہے  بیس کیمپ کیلیے جماعت اسلامی کی بے پناہ اہمیت ہے۔

  ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے پچاسویں سالانہ ارکان اجتماع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان، سابق امراء جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی ڈاکٹر، خالد محمود ، سیکرٹری جزل  راجہ جہانگیر خان، نائب امراء نورالباری ،شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ ،مشتاق احمد ایڈووکیٹ ،راجہ فاضل تبسم اور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جماعت اسلامی بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر ایک خداکی غلامی اختیار کرنے کی طرف متوجہ کرتی ہے  ہم دنیا کے انسانوں کے بناے گے خداؤں سے بغاوت کا اعلان کرتے ہیں ہماری ساری سرگرمیوں کا مرکز و محور رب کاہنات کی رض اور نبی مہربان کی شفاعت ہے  اللہ کی بندگی نبی کی اتباع و اطاعت مخلوق خدا کی خدمت بلند نصب العین کردار کی پختگی لین دین میں کھرا پن ہمارے اصول ہیں مسلسل محنت زندگی کو متوازن بنانا زندگی کا ایک پہلو بہت آگے بڑھ جاتا ہے دوسرے بہت سارے پہلو پیچھے رہ جاتے ہیں اسلام کی تعلیمات ہمیں توازن پیدا کرنے کا درس دیتی ہیں لیاقت بلوچ نے کہا کہ   ہمارے اوپر ظلم و ناانصافی پر مبنی نظام مسلط ہے ہم اس نظام کو بدلنا چاہتے ہیں ہمیں اپنے کردار اور عمل سے اپنی دعوت کے کام کو آگے بڑھانا ہے  ہم مایوسی اور بے چینی کے ماحول میں لوگوں کی امید  بنیں لوگوں کو حوصلہ دیں۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ  جماعت اسلامی فرقہ پرستی گروہی سیاست سے  نکل ایک اللہ کی طرف لوگوں کو بلاتی ہے مشاورت کے عمل کو مضبوط کریں مشاورت سے تحریک کی سرگرمیوں کو آگے بڑھاہیں  انہوں نے کہا کہ آج قوم  مسالک اور فرقوں میں تقسیم  ہے ملک میں تعصبات کی لہر ہے پنجابی سندھ بلوچی پختون کشمیری اس تقسیم سے نکلنا ہوگا ایک مسلم کی بنیاد پر ہمیں ایک ہوکر آگے بڑھنا ہوگا  پاکستان اسلام کے نام پر قاہم ہوا تھا اس ملک میں اسلام کے مکمل نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنی ہے  لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ اس ملک کو اسلام کا گہوارہ بناہیں گے ہماری دعوت سچی و کھری دعوت ہے جسے کوء ٹھکرا نہیں سکتا کارکنان جماعت پورے عزم سے اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں مایوسی و بددلی کو قریب نہ آنے دیں۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسٹیبلیشمنٹ  اپنے مہرے  سامنے لاتی ہے اور اس ملک میں تجربوں پر تجربے کیے جارہے ہیں اس پتلی تماشے کو اب ختم ہونا چاہیے عوام کو اپنی ازاد مرضی کے نمائندے منتخب کرنے کا موقع دیا جاے  ضرورت اس بات کی ہے کہ سیاست اپنی اپنی لیکن کچھ چیزوں میں ساری سیاسی قیادت کو اکھٹا ہونا ہوگا  ملکی سلامتی سالمیت پاکستان ملک کی مضبوطی کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا مقبوضہ کشمیر غزہ فلسطین کے مسائل پوری امت کے مسائل ہیں پاکستان کو اگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے  شیخ احمد یسین اسماعیل  شیخ حسن نصراللہ کو شہید کیاگیا مقبوضہ کشمیر میں نظر بندی میں سید علی گیلانی شہید ہوے  اس مرحلے پر اتحاد امت کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے کشمیر و فلسطین کے مسلے کو حل  کیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا وزیر اعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران فلسطین کے حوالے سے دو حصوں میں تقسیم  کی تجویز دی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں اس تجویز سے بو آرہی ہے کشمیر کے حوالے سے بھی تقسیم کشمیر کی سازش کی کڑیاں مل رہی ہیں جماعت اسلامی بھرپور قوت کے ساتھ سیاسی میدان میں موجود ہے پارلیمنٹ فارم 47 کی پیداوار ہے آج ایک متنازعہ پارلیمنٹ 1973 کے آہین کو تبدیل کرنا چاہتی ہے جسے ہم تبدیل نہیں ہونے دیں گے  بجلی گیس کے بلوں پر ٹیکسسز ہیں عوام کی مشکلات بڑھ چکی ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسامہ رضی نے کہا ہے اس وقت پورا ملک احمقوں کے ہاتھوں میں ہے  اور موجودہ روش ملک کو تبائی  کی طرف لے جارہے  ہم ایسے بدترین بحران کی زندگی سے گزر رہے ہیں۔ ملک میں بنیادی تبدیلی کے بغیر یہ ملک نہیں چل سکتا بہت غیر ذمہ دارانہ سوچ رکھنے والے افراد کے ہاتھ میں ملک یر غمال ہوچکا ہے اسامہ رضی نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے سروں پر استحصالی کرپٹ نااہل اور نالایق لوگوں کا ٹولہ مسلط ہے  جسے عوام  کی فکر ہے نہ ملک کی فکر ہے وہ مسلسل اس ملک کو تباء کی طرف لے جارہے ہیں  ایسے میں جماعت اسلامی کے کارکنان کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کو چاروں طرف سے لٹیروں  نے گھیر رکھا ہے جو مذموم منصوبہ بندی کے ساتھ اس ملک کو لوٹ رہے ہیں اسامہ رضی نے کہا کہ ہمارا یہ خطہ 1970 سے عالمی سازشوں کا مرکز بن چکا ہے اس دور سے لے کر آج تک مسلسل ملک سازشوں میں گھرا ہوا ہے  ہم اوپر جو لوگ مسلط ہیں وہ ہمارے نمائندے نہیں ہیں بلکہ وہ ان طاقتوں کے نمایندے ہیں جو پاکستان اور عوام مخالف  ہیں ان منافق  حکمرانوں نے ہر جگہ مسلمانوں کی قوت توڑنے کی کوشش کی پاکستان افغانستان۔ بنگلہ دیش مصر اور دوسرے ممالک میں حکمرانوں نے مسلمانوں کا راستہ روکا اسلام کا راستہ روکا۔ اسلامی تحریکوں کو کچلنے کیلیے کبھی انہیں دہشت گرد کہا گیا  غرضیکہ کہ اسلام کے خلاف ہر وہ سازش کی گی جو وہ کرسکتے تھے  اسامہ رضی نے کہا کہ آج بھی مسلمانوں کے خلاف سازشیں جاری ہیں ہمیں آگے بڑھ کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا  اس پاکستان میں سب سے بڑے مفکر سید مودودی رح کو پھانسی کی سزا دی گی بانی پاکستان حضرت قاہد اعظم کے ساتھ جو ہوا اس کی ایک الگ داستان ہے اس ملک کو سیاسی طور پر  آگے نہیں بڑھنے دیاگیا  کراچی میں بزور طاقت جماعت اسلامی کا میر نہیں بننے دیا گیا پاکستان عالمی سیاست کا مرکز بنا رہا ایک مخصوص ٹولہ اس ملک کو لوٹتا رہا ہے  اس وقت چین ایک متبادل قوت بن کر سامنے آچکا ہے ایک روس کی صورت میں دوسرا چین کی صورت میں دو قوتیں ہیں  انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے پینترے بدلے ہیں ہمیں اپنے اصولی موقف پر قاہم رہنا ہے چین ایران افغانستان ہمارے پڑوسی ملک ہیں  ہمارے رشتے ان ممالک سے گہرے ہیں  ہمیں ان رشتوں کو مزید پائیدار بنانا ہے ان سے دوستی بگاڑنی نہیں بلکہ مزید مضبوط کرنی ہے.

اسامہ رضی نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کی پالیسیاں  بھارت کی بالادستی کو قبول کرنے کیلیے ہیں میاں نواز شریف کو اسی مقصد کیلیے واپس پاکستان لایا گیا ہے مینار پاکستان پر نواز شریف نے خطاب میں دوبارہ کہا کہ ہماری حکومت ختم نہ کی ہوتی تو بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہوتے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی ہو الزام یہ لگایا گیا کہ پنجابی دہشت گردی کرکے چلے گے پنجابیوں کو بلوچیوں سے سندھیوں کو پٹھانوں سے لڑا دو شعیہ سنی کی جنگ کرادو  قیام پاکستان سے لے کر اب تک یہی ناٹک اس ملک میں چل رہا ہے عوام کی آواز دبانے کیلیے مذموم ہتھکنڈے آزمانے جارہے ہیں  اس وقت پاکستان میں ظالم و جابر لوگوں کی حکومت ہے یہ حکمران طبقہ ہمارے سروں پر مسلط ہے جو عوام کے حقوق کا خون کررہا ہے جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ ہم کشمیر پر کوء کمپرومائز نہیں کریں گے ہم بھارت کی بالادستی تسلیم نہیں کریں گے جماعت اسلامی تمام تر سازشوں کا متحد و منظم ہوکر مقابلہ کرے گی. انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر اور اہل غزہ کی قربانیاں راہیگاں نہیں جاہیں گی ان شائاللہ ان قربانیوں کے نتیجے میں اہل غزہ کو بھی آزادی ملے گی اور کشمیری بھی آزادی کی منزل سے ہمکنہار ہوں گے جماعت  اسلامی پاکستان کے مرکزی راہنما میاں مقصود احمد  نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے  کہا کہ  مال و دولت  کی بنیادی پر برتری کا تصؤر رب سے بغاوت ہے برتری کی یہ سوچ اگر دل و دماغ کے کسی گوشے میں موجود ہے تو پھر اپ رب کے باغی بندے بن چکے ہیں نبی مہربان نے کبھی معاش کی فکر نہیں کی ہے روزی روٹی نے تمھیں  رب ضسے دور کردیا ہے  نبی مہربان نے تمام تعصبات کو ختم کیا بڑے بڑے سرداروں کے مقابلے میں حضرت بلال کو  اس اہمیت دی  ختم نبوت سے مراد نبی مہربان پر نبوت ختم ہوچکی ہے-

میاں مقصود نے کہا کہ نبی مہربان کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ  ہے  ہم نے حضور کی زندگی سے روشنی حاصل کرنی ہے  آج ہم میں سے بعض دانشور کہتے ہیں کہ افغانستان کے مہاجرین کی وجہ سے ہماری معشیت تباہ ہوء کشمیر کی تحریک کی وجہ سے بھارت سے تعلقات خراب ہوے ایسے دانشور ہر دور میں رہے ہیں سوچ وہی پرانی ہے حضور کے زمانے میں بھی مشرکین اور منافقین  کی یہی سوچ تھی  انہوں نے کہا کہ  اسلام ہمارے لیے کامیابی  کا راستہ  دکھاتا ہے  اسلام نے تمام  تعصبات کو ختم کرکے ایک خدا واحد کی بندگی کی طرف متوجہ کیا ہے  آج لوگوں کو قوموں قبیلوں برادریوں علاقوں کی بنیاد پر تقسیم کردیا گیا ایک سازش کے تحت ملک میں پنجابی بلوچی سندھی پٹھان کشمیری کی بنیاد پر تقسیم در تقسیم کا عمل جاری ہے  انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ قومی یکجہتی کی فضا پیدا کی جاے اور لوگوں کو جوڑنے کے بجاے انہیں توڑا جارہا ہے خدا راہ اس روش کو ترک کریں میاں مقصود نے کہا کہ قرآن سے اپنے تعلق کو مضبوط کریں اور قرآن کی تعلیمات کو سمجھیں۔

اراکین جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ  قائدین جماعت اسلامی  مولانا عبد الباری مرحوم،کرنل رشید عباسی مرحوم  کی تحریک کیلیے گرانقدر قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں سابق امراء جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی  سردار اعجاز افضل خان ڈاکٹر  خالد محمود کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان کی جدوجہد اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں تحریک کے سارے اراکین نے اپنی استطاعت کے مطابق کام کیا ہے جس کی ہم تحسین کرتے ہیں   ہم یہاں سے یہ عزم لے کر جارہے ہیں کہ اپنی اپنی وارڈ اپنی یونین کونسل اپنے حلقہ میں دعوت کے کام کو آگے بڑھاہیں گے، ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ ہم آزاد خطہ میں دعوتی سرگرمیوں کو بڑھاہیں گے اور متحد و منظم ہوکر تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلیے اپنا کردار ادا کریں گے  نبی مہربان کی تعلیمات کی روشنی  ہمیں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہے  انہوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جاے کشمیریوں نے مذاکرات سے لے کر ہر آپشن استعمال کیا ہے مودی سرکار کی طرف سے کشمیر کو تقسیم کرکے جو انتخابات کرواے ہیں یہ انتخابات حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتے   حکومت ازادکشمیر اپنے انتظامی اخراجات کم کرکے تحریک آزادی کشمیر پر توجہ دے مہاجرین کشمیر کے مساہل حل کیے جائیں حکومت پاکستان کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر قائم رہیں  اپنی تمام ترمجبوریوں کو ایک طرف رکھ کر کشمیر پر  جراتمندانہ موقف اختیار کرے۔تحریک آزادی کشمیرکے ساتھ کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دیںگے کشمیرکی آزادی ہمارے دستور کا حصہ ہے۔