کراچی(28ستمبر )امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے لبنان میں صہیونی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ سمیت شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا۔جنرل اسمبلی کے اجلاس کے عین موقع پر لبنان میں خالصتاً سویلین آبادی کو نشانہ بنایاگیا حزب اللہ کے سربراہ سمیت سیکڑوں بچوں وخواتین کو نشانہ بنایا گیا اس سے قبل غزہ کو مٹی کا ڈھیربنایاجاچکا ہے صہیونی ریاست کو جنگی جرائم میں ایک سال ہوچکا ہے مگرعالمی ادارے وانسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ۔
اس سے واضح ہوتا ہے کہ قوام متحدہ عالمی طاقتوں کے مفادات کا تحفظ کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ہے،پاکستان سمیت عالم اسلام کے حکمرانوں کو غزہ ولبنان میں اسرئیل کی ننگی جارحیت کو رکوانے میں بھر پور کر دار ادا کرنا چاہیے۔صوبائی امیر نے کہاکہ اللہ پاک حسن نصراللہ کی شہادت کو قبول فرمائے ۔وہ جہد مسلسل ،صبرواستقامت کے پیکر تھے جس نے پوری زندگی ناجائزصہیونی ریاست اسرئیل کے خلاف مزاحمت کی۔