اسلام آباد (صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ باطل نظام اور اس کی محافظ مورو ثی قیادت کی کشتی میں کئی سوراخ ہونے کے باعث ڈوبنے کے قریب ہے ،جماعت اسلامی ریاست کے آزاد خطوںمیں حقیقی اسلامی تبدیلی لائے گی،تحریک آزادی سے بے وفائی کرنے والے شیخ عبداللہ کے انجام کو یاد رکھیں،جماعت اسلامی نے شیخ عبداللہ کی چالبازیوںسے قوم کو نجات دلائی اور آزاد خطوں سے بھی موروثی سیاست کاخاتمہ کرے گی،ہمارے سارے مسائل کا حل قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ میں مضمر ہے،جماعت اسلامی لاکھوں افراد کو جماعت اسلامی کا ممبر بناکر حقیقی تبدیلی لائے گی۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے 50ویں اراکین جنرل کونسل کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجتماع سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیر سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اجتماع میں سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی سمیت دیگر قائدین شریک ہوئے،اجتماع میں آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور حلقہ مہاجرین پاکستان سے اراکین شریک ہوئے،اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد م مشتاق خان نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیرکو سب سے زیادہ نقصان مفاد پرست قیادت نے پہنچایا،پاکستان نظریے کی بنیاد پر معرض وجودمیں آیا،کشمیری اسی نظریے کی بنیاد پر پاکستا ن کے ساتھ اپنے قسمت وابستہ کرنا چاہتی ہے ،جماعت اسلامی نے بنگلہ دیشن اور مقبوضہ کشمیرمیںثابت کردیاہے کہ وہ اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں سرنڈر کرتے ،جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکن ایک ایک فرد اور ایک ایگ فرد تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائیں آنے والے دور جماعت اسلامی کا ہے جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور وحدت کشمیرپر کوئی کمپرومائز نہیں کرتے گی،آزاد خطے کے نوجوان اور خواتین جماعت اسلامی کا ساتھ ہیں خواتین کے لیے الگ جامعات اور پورا نظام قائم کریںگے 50ہزار نوجوانوںکو ہنر مند بنائیںگے اور باوقار وز گار دیںگے،ہماری نالائق قیادت نے نوجوانوں کے کے لیے مسائل پیدا کیے اور جماعت اسلامی ان کے مسائل کو حل کرے گی ہمارے پاس نوجوانوں کی فلاح کا پورا ایجنڈا ہے ۔انہو ںنے کہاکہ وارڈز کی سطح ُتک موثر نظم قائم کریںگے،باطل نظام اور کرپٹ قیادت کو اب کوئی نہیں بچاسکتا۔ جماعت اسلامی کے کارکن قرآن وسنت کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں۔