پشاور(صباح نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حادثہ پر اظہار افسوس و تشویش کیا ہے ۔ ایک بیان میں گورنر نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان شیوی میں میری پیٹرولیم ہیلی کاپٹر حادثہ افسوسناک ہے ۔
گورنر خیبرپختونخوا نے اعلی حکام سے شمالی وزیرستان شیوی میں ہیلی کاپٹر حادثہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔انھوں نے کہا کہ حادثہ کے جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،انھوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی ہرممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔گورنرنے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا کی ہے