اسلام آباد (صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کا 50واں 2روز ہ سالانہ اجتماع اراکین جنرل کونسل کل اسلام آباد میں شروع ہوگا،اجتماع میں پاکستان، آزاد کشمیرکے قائدین خطاب کریںگے ،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان گولڈن جوبلی منارہی ہے ،جماعت اسلامی کی خاصا یہ ہے کہ جماعت اسلامی کا آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کانظم ایک ہے ،ایک ہی امیر اور ایک ہی شوریٰ ہے،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان دستوری طورپر جماعت اسلامی پاکستان کی شاخ نہیں ہے بلکہ جماعت اسلامی پاکستان جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کی نظریاتی ماں ہے۔
انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے 50برسوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دیئے ،کشمیرکی آزادی کے لیے سب سے زیادہ کردار اد اکیا اور کررہے ایک ہزار نوجوا ن آزادی کے لئے پیش کئے ،خدمت کے میدان میں تاریخی خد مت کی، جماعت اسلامی اور اس کے ادارے 22ہزار یتیم بچوں کی کفالت کررہے ہیں،150دینی ادارے چل رہے ہیں ،صحت اور تعلیم کے میدان میں جماعت اسلامی کی خدمات سب کے سامنے ہیں،جماعت اسلامی نے نظریاتی میدان میں باطل نظریات کو شکست دی ہے اور اس سیاسی میدان میں پیش قدمی کررہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ سالانہ اجتماع کے موقع پر سا بقہ کام جا ئزہ لیا جائے گا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جائیں گے ،امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان اختتامی ہدایات جاری کریںگے۔