سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے  کی کمی


کراچی(صباح نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 256 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 37 ہزار 226 روپے ہو گئی ۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالرز کی کمی کے بعد سونا فی اونس 2 ہزار 663 ڈالرز ہو گیا۔