مقبوضہ جموں وکشمیر : راجوری، ریاسی اضلاع میں گھروں پر” این آئی اے کے چھاپے


جموں: مقبوضہ کشمیرمیں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے راجوری اور ریاسی اضلاع میں    صبح سویرے چھاپوں اور تلاشی کی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا۔تحقیقاتی ادارے کی ٹیمیں دونوں اضلاع میں گھروں کی تلاشی لے رہی ہیں۔

آپریشن کے دوران نوجوانوں کو سخت ہراساں کیا جا رہا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ آخری اطلاعات تک تلاشی کی کارروائی جاری تھی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ یہ چھاپے ضلع ریاسی کے علاقے شیو کھوری میں 9جون کویاتریوں کی ایک بس پر ہونے والے حملے کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں ۔ واقعے میں 9یاتری ہلاک جبکہ 41زخمی  ہوگئے تھے۔

بھارتی وزارت داخلہ نے اس معاملے کی تحقیقات کا کام این آئی اے کو سونپا ہے۔ادھر ریاستی ایک اور بھارتی تحقیقاتی ادارے سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی(ایس آئی اے) نے پونچھ ضلع کے علاقے درہ بگیال میں ایک نوجوان محمد ارشد کی 10 مرلے سے زائد اراضی ضبط کر لی ہے۔