جے یو آئی(ف) کے انٹرا پارٹی انتخابات 29 ستمبر کو پشاور میں ہونگے

اسلام آباد (صباح نیوز)جے یو آئی(ف) کے انٹرا پارٹی انتخابات29 ستمبر کو پشاور میں ہونگے ۔ اسلام آباد سے پارٹی ترجمان اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی  انتخابات میں  ملک بھر سے مرکزی کونسل کے ممبر شریک ہونگے ۔ جے یو آئی انتخابات میں مرکزی امیر اور سیکریٹری جنرل کا چناؤ ہوگا موجودہ سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ایک بار پھر دوبارہ بلامقابلہ امیر منتخب ہونے کا امکان ہے  ۔خیبرپختونخوا ،بلوچستان ،سندھ اور پنجاب کے صوبائی و ضلعی انتخابات مکمل ہوچکے ہیں ۔

گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی تنطیموں کے انتخابات بھی  مکمل ہوگئے ہیں ۔ صوبہ کے پی سے سنیٹر مولانا عطا الرحمان امیر اور مولانا عطا الحق درویش سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں ۔صوبہ بلوچستان سے سنیٹر مولانا عبدالواسع امیر اور مولانا محمود شاہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں ۔صوبہ پنجاب سے مولانا محمود میاں امیر جبکہ حافظ نصیر احرار سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں ۔ صوبہ سندھ سے مولانا عبدالقیوم  ہالیجوی امیر، مولانا راشد سومرو سیکریٹری جنرل ہونگے ۔ جے یو آئی مرکزی انتخابات میں آئندہ پانچ سال کے لئے مرکزی امیر اور سیکریٹری جنرل کا انتخاب ہوگا ۔ گلگت  بلتستان سے مولانا ولی الرحمان امیر جبکہ بشیر احمد قریشی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ۔