چکدرہ(صباح نیوز)مالاکنڈ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا نئے یونیورسٹی سٹیچوٹس کے حوالے سے جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد۔ اساتذہ کا سیاہ پٹیاں باندھ کراجلاس میں شرکت۔میوٹا صدر سلمان زیب صاحب نے یونیورسٹی آف مالاکنڈ سٹیچوٹس 2024 کی تیاری میں شفافیت کے فقدان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ نے اہم اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیے بغیر ان قوانین کو نافذ کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے انتظامیہ نے فیکلٹی ممبران کے لیے بلاجواز رکاوٹیں متعارف کرائی ہیں۔جس میں اسسٹنٹ پروفیسر کی پوزیشن کے خواہاں موجودہ لیکچررز کے لیے غیر ضروری ٹیسٹ اور ڈمانسٹریشن کا نفاذ۔ناقص ٹی ٹی ایس فیکلٹی ایویلیویشن پروفارموں کا تعارف، جو سالانہ انکریمنٹ سے ناجائز طور پر منسلک ہے۔گزشتہ روز اجلاس میں مالاکنڈ یونیورسٹی کے اساتذہ کی تنظیم نے سیاہ پٹیاں باندھ کر پرامن احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کیا جا سکے اور وائس چانسلر سے فوری اصلاحی کارروائی پر مجبور کیا جا سکے۔
اساتذہ کی تنظیم نے فیکلٹی ممبران سے گزارش کی کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران سیاہ پٹیاں باندھیں۔ مزید برآں، سٹیچوٹس میں ناگزیر ترمیم کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اجلاس کے آخر میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر اساتذہ کے جائز مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو وہ رواں سال کے داخلوں کے عمل میں شرکت سے انکار کریں گے