جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے بانی امیر مولانا عبدالمنان وفات پاگئے


اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے بانی امیر مولانا عبدالمنان وفات پاگئے۔نماز جنازہ کل 24 ستمبر 2024 بعد نماز عصر 4:45 بجے مرکز جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان نزد برما پل اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹرمحمد مشتاق خان، سابق امراء عبدالرشید ترابی ،سردار اعجاز افضل خان ، ڈاکٹر خالد محمود، سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر راجہ جہانگیر خان، جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے رہنما سابق نگران وزیر جی بی مشتاق ایڈووکیٹ نے مولانا عبدالمنان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالمنان تحریک آزادی گلگت بلتستان کے نامور ہیرو تھے۔مرحوم کئی کتب کے مصنف اور روحانی شخصیت تھے،مولانا عبدالمنان نے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے بانی امیر کی حیثیت سے بے پناہ خدمات انجام دیں،گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی اور سیاسی حقوق کے حصول کے ساتھ ساتھ پوری قوم کو فریضہ اقامت دین کے لیے تیار کیا۔

مولانا نے گلگت بلتستان میں مسالکی ہم آہنگی کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مولانا عبدالمنان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے