کپواڑہ: ٹریفک حادثے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک


سری نگر— جموں وکشمیرکے ضلع کپوارہ میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا، یہ گزشتہ چند دنوں میں علاقے میں بھارتی فوج کی گاڑیوں کو پیش آنے والے حادثات کا تازہ ترین واقعہ ہے۔

انجینئرنگ یونٹ سے تعلق رکھنے والا جے سی بی آپریٹر سدھارتھ چِب اس وقت موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جب وہ نوگام سیکٹر کے علاقے کاہنیوالی بیہک میں جے سی بی کو چلاتے ہوئے اس پر اپنا کنٹرول کھو بیٹھا۔جے سی بی الٹ گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اوربعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بڑھتی ہوئی جھڑپوں کے دوران اس واقعے سے بھارتی فوجیوں کی حفاظت کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔