شوگرسکینڈل کیس ، شہبازشریف کی طلبی کا نوٹس جاری


لاہور (صباح نیوز)لاہور کی سینٹرل عدالت نے شوگر سکینڈل کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہبا زشریف کی طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے شہباز شریف کو10فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے کوروناوائرس میں مبتلا ہونے کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی شہباز شریف کی درخواست مسترد کردی۔ ایف آئی اے ٹیم نے شہباز شریف کی رہائش گاہ پر عدالتی نوٹس موصول کرایا۔عدالت نے شہبازشریف کو 10فروری کوکمرہ عدالت میں پیش ہونے کا سمن جاری کیا ہے۔

آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف 4500صفحات پر مشتمل چالان کی کاپیاں فراہم کی جائیں گی۔