بنوں میں عمائدین کا گرینڈ امن جرگہ، فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا ساتھ دینے کا اعلان


بنوں (صباح نیوز) بنوں میں مشران اور عمائدین کا گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوا،بنوں مشران و عمائدین نے  امن اور فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

شرکا نے پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو زبردست خراج  عقیدت پیش کیا۔ شرکا نے متفقہ طور پر فتنہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔ میجر جنرل ذوالفقارعلی بھٹی، جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ نے بطور مہمان خصوصی جرگہ میں شرکت کی۔

مشران اور عمائدین نے علاقے میں تعلیم ، صحت خصوصا بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔