کراچی ،اسلام آباد(صباح نیوز)پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 36 برس کے ہوگئے، سالگرہ بلاول ہاؤس میں منائی گئی،بلاول بھٹونے بی بی آصفہ بھٹواورفریال تالپور کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا، سالگرہ کی تقریب میں وزیر اعلی مراد علی شاہ، سید قائم علی شاہ، ارکان اسمبلی اور سینیٹرز شریک تھے،بلاول بھٹو کو نثار کھوڑو، وقار مہدی، عاجز دھامرا و دیگر نے مبارک باد دی۔گورنر سندھ ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب ہوئی، قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ نے ارکان سندھ اسمبلی کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا،
تقریب میں وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار ، پیپلز پارٹی سینیٹرز،ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی رہنمائوں، پارٹی تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیئربخاری، نائب صدر سینیٹر شیری رحمن اور سینیٹر فرحت اللہ بابرنے مشترکہ طور پر جئے بھٹو اوربلاول بھٹو زندہ باد کے نعروں کی گونج میں چیئرمین بلاول بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
سید نیر بخاری نے اپنے خطاب میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوان لیڈر ہیں، وہ عوام اور شہید جمہوریت کے جمہوری مشن پر عمل پیرا ہیں، بلاول بھٹو آئین کی بالادستی اورپارلیمان کے وقار کیلئے موثر آواز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی اہم سیاسی پارلیمانی قوت ہے، جمہوریت پسند طبقات کی جانب سیبلاول بھٹو کے آئینی جمہوری بیانیہ کوپذیرائی مل رہی ہے ۔ آخر میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔