سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا


پشاور(صباح نیوز) مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کیلئے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ۔

کے پی کے اسمبلی کے  سپیکر بابر سلیم سواتی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا  کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں۔ 2 صفحات پر مشتمل خط میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا۔خط کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد مخصوص نشستوں کے معاملے پر غیر ضروری تاخیر کی جارہی ہے۔ سپریم کورٹ نے آئین کی روشنی میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ جاری کیا ۔عدالتی فیصلے پر عمل کرتے ہوئے جس پارٹی کا حق بنتا ہے اسے مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں۔