جعفر ایکسپریس اوربولان میل کو آج (پیر )سے 4 روز کیلئے بند کرنے فیصلہ


کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ سے چلنے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو  آج (پیر ) سے چارروز کیلئے بند کرنے فیصلہ کیا گیا  ۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس اوربولان میل کو(آج) 11 نومبر سے 4 روز کیلئے  بند کرنے فیصلہ کیا گیا ۔ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹرینوں کو بند کرنے کا فیصلہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔واضح رہے گزشتہ روز کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 27 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہو گئے تھے۔