سری نگر: بھارتی فوج نے سوپور، بانڈی پور، ہندواڑہ، کپواڑہ، گاندربل اور کنگن کے مختلف علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں ۔
بھارتی فوج نے ضلع سرینگر کے علاقے اشبر نشاط کے زبرون جنگلات میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی اور گولیاں چلائیں۔ادھربھارتی فوج نے ضلع کشتواڑ کے علاقے چاس میں ایک اور بڑا آپریشن شروع کردیا۔ بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروںنے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا