غزہ (صباح نیوز) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) نے کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پر دھماکے کی مذمت کی ہے ۔
حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ریلوے سٹیشن پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتی ہے جس میں بے گناہ شہریوں کے جانی نقصان اور زخمی ہونے کے واقعات پیش آئے،ہم پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ اس مجرمانہ کارروائی کے خلاف یکجہتی اور مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہیں، ہم متاثرہ خاندانوں اور پوری پاکستانی قوم سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔