اسلام آباد(صباح نیوز)صوبہ خیبرپختونخوا کے اراکین صوبائی اسمبلی کے 30 رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ایوان بالاکے اعلی حکام نے ممبران صوبائی اسمبلی کے وفد کو خوش آمدید کیا ۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں انہیں سینیٹ کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر کو تاریخ کا بہترین مجموعہ قرار دیا اور تصاویر بھی بنوائی۔بعد ازاں وفد کو سینیٹ میں گلی دستور کا دورہ بھی کرایا گیا
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments